رحیم یارخان پولیس مقابلہ،اندھڑ گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک

رحیم یارخان پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر کچہ ایریا میں مبینہ مقابلے میں اندھڑ گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک کر دیئے
پولیس ترجمان کے مطابق آٹھ دس کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ روز تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں چک 77 کے قریب ہوا ،

ڈاکوؤں کے فرار ہو جانے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو ڈاکوؤں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت یونس اندھڑ اور عبدالشکور چدھڑ کے ناموں سے ہوئی ہے ،
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈاکو ماہی چوک میں 9 افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات کے بھی نامزد ملزمان تھے ، ڈی پی او رحیم یارخان اختر فاروق نے مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ،
یاد رہے کہ چند روز قبل اندھڑ گینگ اور دشتی گینگ کی بھونگ پولیس کی موبائل پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور اے ایس آئی سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے ،

اس واقعے کے بعد سندھ پنجاب بارڈر ایریا میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button