رحیم یارخان میں تحریک انصاف کا جلسہ سیکورٹی کے سخت انتظامات
رحیم یار خان پولیس سکیورٹی انتظامات برائے جلسہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان بمقام خواجہ فرید کالج رحیم یار خان
پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، جلسہ کی سکیورٹی کے لیے 1800 سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا،
اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پینافلیکس بھی آویزاں کیئے گئے ہیں،جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،
جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں پر راہنمائی کے لیے پینا فیلکس آویزاں کیے گئے ہیں،پولیس جلسہ کی سکیورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرے گی جلسہ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی،جلسہ گاہ اور روٹس کی سپیشل برانچ کے زریعے سرچ اینڈ سویپنگ کروائی جا رہی ہے،
جلسہ گاہ کی چاروں اطراف پولیس، ایلیٹ فورس اور ایگل اسکارڈ کے دستے گشت اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جلسہ گاہ اور روٹ پر مشکوک افراد اور اشیاء پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،
سابق وزیراعظم کی آمد سے لے کر واپس روانگی تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گیپولیس سکیورٹی کو موئثر رکھنے کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ڈی پی او اختر فاروق نےڈی سی او سید موسیٰ رضا کے ہمراہ سابق وزیر اعظم کی آمد و رفت کے روٹ اور جلسہ گاہ کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،