صادق آباد میں 8 مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
رحیم یارخان: صادق آباد میں ایک ہی خاندان کے 9میں سے 8افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ماہی چوک میں ادا کر دی گئی،
نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،
نماز جنازہ میں رقت امیز مناظر دیھکنے میں آئے اور آنکھ اشک بار تھی ،
پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،
گزشتہ روز جانو انڈھر گینگ کی فائرنگ سے 9افراد جابحق ہو گئے تھے جس پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا نوٹس لیتے ہوئے ،ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور چوکی انچارج کی معطلی کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ،فرائض سے کوتاہی کے مرتکب کو عہدہ پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ آر پی او بہاولپور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار وزیر اعلی عثمان بزدار کا ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب کی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا فائرنگ کے واقعہ میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ،وزیر اعلی عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
پولیس مذاکرات
قتل،ڈکیتی، اغواءبرائے تاوان کے درجنوں مقدمات میں مطلوب جانوانڈھڑکوپولیس کی جانب سے مذاکرات کے بعد واپس علاقہ میں لائے جانے کاانکشاف،
ذرائع کے مطابق کچہ کے علاقہ میں روپوش جانو انڈھڑجوکہ پولیس کو قتل، ڈکیتی، اغواءبرائے تاوان اور پولیس اہلکاروں کے اغواءاور حملوں میں ملوث تھا
چند روز قبل پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈی ایس پی صادق آباد نے کچہ کے علاقہ میں دی جانیوالی دعوت پر جانوانڈھڑ سے مذاکرات کیئے اور یقین دہانی کروائی کے اس کے خلاف اندراج کیئے گئے مقدمات پر نظرثانی کی جائے گی
وہ جرائم چھوڑ کر واپس اپنی رہائش گاہ پر رہائش پذیر ہوجائے، جس پر چند روز قبل جانوانڈھڑ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگیا تھاچند روز قبل بھی گشت پر مامور پولیس پارٹی پر جانوگینگ کے افراد نے رہائش گاہ کے نزدیک گشت کرنے پر فائرنگ کی تھی جس سے پولیس اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہے تھے۔