رحیم یارخان میں ایک ہی دن میں چوری کی 17وارداتیں،پولیس بے بس
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھر میں چوری کی 17 وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں‘ نقدی‘ موبائل فون‘ مویشی‘ سولر پلیٹ اور طلائی زیورات وغیرہ چراکر فرار‘ پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے پر مکمل طور پر ناکام۔
پہلی واردات تھانہ احمد پور لمہ کی حدود موضع اللہ آباد کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 2 لاکھ روپے مالیت کی تین موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان نے مسجد کے باہر سے چرالیں‘
دوسری واردات تھانہ پکالاڑاں کی حدود چوک میتلا کے رہائشی عرفان علی کے ساتھ پیش آئی جس کی 80 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے مسجد کے باہر سے چرالی‘
تیسری واردات تھانہ رکن پور کی حدود ڈیرہ گبولاں کے رہائشی محمد اسلم کے ساتھ پیش ائی جس کی 75 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل چرالی‘
چوتھی واردات تھانہ آب حیات کی حدود 252 پی کے رہائشی محمد اظہر کے ساتھ پیش ائی جس کی 65 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘
پانچویں واردات تھانہ سٹی خانپورکی حدود جدہ ٹاؤن کے رہائشی واجد علی کے ساتھ پیش ائی جس کی 75 ہزار روپے مالیت کے مویشی نامعلوم ملزمان نے بھانہ سے چرالئے‘
چھٹی واردات تھانہ رکن پور کی حدود موض کوٹلہ رائے کھرل کے رہائشی رئیس احمد کے ساتھ پیش ائی جس کے 1 لاکھ روپے مالیت کے انویٹر نامعلوم ملزمان نے چرالئے‘
ساتویں واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود عارف ٹاؤن کے رہائشی غلام مجتبیٰ کے ساتھ پیش ائی جس کے 45 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات نامعلوم ملزمان نے چرالئے۔
آٹھویں واردات تھانہ سٹی تبسم شہید کی حدود چک 291 ون ایل کے رہائشی عفت رسول کے گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ مالیت کی بیٹریاں چرالیں‘
نویں واردات تھانہ اقبال آباد کی حدود بستی چک عباس کے رہائشی شفیق احمد کے ساتھ پیش ائی جس کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی نامعلوم ملزمان نے چرالئے‘
دسویں واردات تھانہ اقبال آباد کی حدود مرید والا کے رہائشی محمد سلمان کے ساتھ پیش ائی جس کے 5 لاکھ روپے کی نقدی اور 6 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات نامعلوم ملزمان نے گھر سے چرالئے‘
گیارہویں واردات تھانہ ظاہر پیر کی حدود چک 292 پی کے رہائشی ملازم حسین کے ساتھ پیش ائی جس 9 ہزار روپے کی نقدی اور 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات نامعلوم ملزمان نے گھر سے چرالئے‘
بارہویں واردات تھانہ لیاقت پور کی حدود کے رہائشی محمد رمضان کے ساتھ پیش ائی جس 69 ہزار روپے کی نقدی اور 7 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات نامعلوم ملزمان نے گھر سے چرالئے‘
تیرہویں واردات تھانہ صدر خانپورکی حدود کے رہائشی مہتاب سرور کے ساتھ پیش ائی جس کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹیں اور دیگر سامان ملزمان نے چرالیا‘
چودہویں واردات تھانہ ظاہر پیر کی حدود ججا عباسیاں کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش ائی جس 1 لاکھ 39 ہزار روپے مالیت کے مویشی نامعلوم ملزمان نے چرالئے‘
پندرہویں واردات تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حسین آباد کے رہائشی عبدالحمید کے ساتھ پیش ائی جس کی مسجد سے نامعلوم ملزمان نے بیٹریاں وغیرہ چرالیں‘
سوہولویں واردات تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود قذافی کالونی کے رہائشی محمد سرفراز کے ساتھ پیش ائی جس کی 35 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی
سترہویں واردات تھانہ سٹی خانپورکی حدود کے رہائشی محمد احمد کے ساتھ پیش ائی جس 49 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی اور فرار ہوگئے‘
پولیس آئے روز کی بڑھتی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ہوگئی‘ ہونے والی ان وارداتوں پر مقامی پولیس نے تاحال سردست کوئی کارروائی نہ کی ہے۔