معصوم بچے کو قتل کرنے پر ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت، 20 سال قید
رحیم یارخان: عدالت نے اغواء، جنسی زیادتی کے بعد معصوم بچے کو قتل کرنے پر ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت، 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تھانہ صدر خان پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوء یملزم پرویز لاشاریکو 8/9 سالہ عبداللہ کے قتل میں فوری گرفتار کر لیا تھا۔
نثار احمد راجپوت نے پرویز لاشاری نامی نوجوان کو ملازم رکھا ہوا تھا، 7 اکتوبر 2020 کے روز شام کے وقت ملزم پرویز لاشاری نثار احمد کے نثار احمد کے بیٹوں وقار اور عبداللہ کے ہمراہ نثار احمد کے ڈیرہ پر موجود تھا اور اس نے عبداللہ کو قریبی جگہ مڈ بنگلہ سے چیز دلانے کے بہانے بغیر ورثاء کی اجازت اغواء کرکے ساتھ لیا اور کافی دیر واپس نہ آیا تو تلاش کرنے پر فصل کماد میں بچے پر تشدد اور زیادتی کرتا ملا نثار احمد اور دیگر کے موقع پر پہنچنے پر فرار ہو گیا تھا
لیکن اس دوران معصوم 8/9 سالہ عبداللہ زیادتی اور تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو چکا تھا،
تھانہ صدر خان پور پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچی حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو طلب کرلیا دوسری جانب فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تگ و دو کے بعد ملزم کو پرویز لاشاری کو گرفتار کر لیا
جس کے بعد بہترین تفتیش عمل میں لائی گئی اور گاہے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی سقم سے پاک تفتیش و پیروی جاری رکھی جس سے عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے ملزم پرویز لاشاری کو 2 بار سزائے موت، 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔