تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

اسلامیہ کالونی میں دو سالہ بچی کے جانبحق ہونے کا معاملہ

رحیم یار خان:اسلامیہ کالونی میں افسوسناک حادثہ کے باعث دو سالہ بچی کے جانبحق ہونے کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروادی۔

چاررکنی کمیٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (واسا)، چیف سینٹری انسپکٹر، سینٹری انسپکٹر، سینٹری سپروائزر، سب انجینئر اور مرحومہ بچی کے والد کے بیانات قلمبند کئے۔

دو سالہ ملائکہ
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے انکوائری کمیٹی کے سامنے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
حادثہ کے وقت متعلقہ مین ہول کور نہ تھا۔مقامی آبادی نے لکڑیوں کی مدد سے مین ہول کو ڈھانپ دیا تھا اورسینٹری سپروائزر، سینٹری انسپکٹر سمیت دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے علاقہ میں مین ہولز کی مناسب چیکنگ اور آپسی روابط کا فقدان تھا۔
انکوائری کمیٹی سینٹری سپروائزر، سینٹری انسپکٹرکی مجرمانہ غفلت پر کارروائی کی سفارش کرتی ہے اور چیف سینٹری انسپکٹر کو بھی وارننگ دینے کی سفارش کرتی ہے کہ مستقبل میں وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔واسا حکام کی جانب سے933بغیر ڈھکن مین ہولز کی میونسپل کمیٹی کے سروے میں نشاندہی کی گئی ہے
جسے فوری ڈھانپنے کے لئے ایکشن درکار ہے۔
انکوائری کمیٹی نے سفارش کی کہ شہر بھر میں مین ہولز کاایک تازہ اور حقائق پر مبنی سروے کروایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ میونسپل کمیٹی اور واسا کے مابین تمام امور جلد حل کئے جائیں۔
مین ہولز کور کرنے کے لئے شہریوں میں ایک جامع آگہی مہم چلائی جائے اور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کا فوری نوٹس اور ازالہ کیا جائے۔
عملے کی کارکردگی جانچنے اور غفلت پر فوری سزا کا میکنزم تیار کیا جائے۔مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے واسا کو تمام ضروری وسائل، مشینری، افرادی قوت او رمالی طور پر خودمختار بنایا جائے

اک نظر

Back to top button