سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب 94فیصد نئی سکیمیں منظور

بہاول پور :سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پرگرام برائے سال 2021-22ء کے نفاذ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

جنوبی پنجاب
جنوبی پنجاب

اجلاس میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب، محکمہ آبپاشی، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھاٹی کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ میں پیش کی گئی نئی سکیموں میں سے 94فیصد سکیمیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ دیگر سکیموں کی منظوری کا عمل جاری ہے۔

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں ہدایت کی کہ ٹینڈرنگ کے عمل کو شفاف طریقہ کار کے مطابق برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پرجلد از جلد کام کا آغاز کیا جاسکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پرپیش رفت کا ریکارڈ رکھا جائے اور اس حوالہ سے آن لائن پورٹل SMDP کو بھی روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیاجائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے علیحدہ سے مختص کردہ189 ارب روپے کے تاریخ سازبجٹ کے نفاذ کے لئے متعلقہ محکمے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ ترقیاتی بجٹ کے ثمرات سے عوام الناس مستفید ہوسکیں اور خطہ جنوبی پنجاب کو صوبے کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button