تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

پیرا فورس کی تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں

رحیم یار خان:پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) کی تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر اعظم خان گوپانگ کی سربراہی میں پیرا فورس نے ترنڈہ سوائے خان، نوریوالی، چک11پی میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں، مکانات کے باہر موجود تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔پیرا فورس کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں اشیائے روزمرہ کی قیمتوں اور نرخ ناموں کا بھی جائزہ لیا گیا، گرانفروشی کی شکایات پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور وارننگ دی گئی۔
سب ڈویژنل آفیسر اعظم خان گوپانگ نے کہا کہ تجاوزات، قبضہ مافیا اور گرانفروشو کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔پیرا فورس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی سربراہی میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور فرائض کی ادائیگی کے دوران تجاوزات، قبضہ مافیا، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترنڈہ سوائے خان، چک 11پی، نوریوالی، چک 72اور شہر کے گرد و نواح میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں کی گئی اس دوران متعدد عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے

اک نظر

Back to top button