محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے,جعفر اقبال
رحیم یار خان:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے،
کورونا وباء سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے اور حکومت کو چاہیے کہ مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم مئی یوم مزدور کے حوالہ سے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔
محنت کش ہمارے ہیرو جو ملکی معیشت مضبوط کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مزدور وں سے ہی انڈسٹریز کا پہیہ چلتا ہے ان کی ضرور یات زندگی کا خیال رکھنا نہ صر ف حکومت بلکہ ہر صاحب ثروت کی ذمہ دار ی ہے۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو معاشی تحفظ سمیت تعلیم وتربیت کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کا آغاز کرے۔