فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی اور عمران خان کے گلے کا طوق ثابت ہوگا,میاں امتیاز احمد

رحیم یارخان: مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی اور عمران خان کے گلے کا طوق ثابت ہوگا

عمران خان عوام کوجلسوں میں ایمانداری کا درس دیتے ہیں اور خود توشہ خانہ سے کروڑوں روپے کے تحائف خردبرد کرکے ہڑپ کرچکے ہیں‘

عمران خان کی امریکی سازش اور خود داری کا چورن زیادہ دیر بکنے والا نہیں‘ عوام چار سال کے دوارن عمران خان کے ڈراموں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میاں شہباز شریف کے وزیراعظم اور میاں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ عبدالطیف بھٹی کی قیادت میں مبارکباد دینے والے شہریوں کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما عمرمنیرچوہدری‘ عدنان ظفر‘میاں منصور‘ مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما بابولیلا رام‘ حاجی مختارببی‘ سابق کونسلر عمرحمیدچوہدری ودیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

میاں امتیازاحمد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے‘عمران خان اب اگلے ڈیڑھ سال تک قوم کو سڑکوں پر ہی نظرآئیں گے‘

عوام انہیں آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف جیسے دبنگ وزیراعظم ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتے ہیں‘

آج وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے۔میاں امتیازاحمد نے کہا کہ میاں شہبازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میاں حمزہ شہباز پنجاب کو ایک بار پھر پاکستان کا مثالی صوبہ بنائیں گے اور عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائیں گے۔

قبل ازیں حاجی عبدالطیف بھٹی‘ میاں عدنان ظفر‘ عمرمنیرچوہدری اور میاں منصور کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک بڑی ریلی نکالی اور شہر کے مختلف چوراہوں پر آتش بازی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے حق میں نعرے بازی کی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button