رحیم یار خاں اور لودھراں سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی میں اپلائی کریں
رحیم یارخان :15مارچ 2021ء تا 15اپریل 2021ء آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس بہاول پور میں بحیثیت سپاہی کے لئے ریکروٹمنٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ضلع بہاول پور،ضلع بہاول نگر، ضلع رحیم یار خاں اور ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے امیدوار بہاول پور ریکروٹمنٹ آفس میں بھرتی کے اہل ہوں گے۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے تاہم آن لائن رجسٹریشن لازمی نہیں ہے Manual رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔