جوبلی فیملی تکافل انشورنس کمپنی کو وارننگ جاری
بہاول پور:جوبلی فیملی تکافل انشورنس کمپنی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی/بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون 2005ء کی کاروائی۔
بہاول پور کی رہائشی ایک سائلہ کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی /بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون نعیم صادق چیمہ کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور نے کاروائی کی اور جوبلی فیملی تکافل انشورنس بہاول پور کی ناقص خدمات ثابت ہونے پر دعویٰ برخلاف انشورنس کمپنی ضلعی صارف عدالت بہاول پور میں دائر کر دیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاو ل پور نے کہا ہے کہ پنجاب تحفظ صارف قانون 2005ء کے تحت قائم کئے گئے ادارے ضلعی صارف عدالت/دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید معلومات و شکایات کے لئے دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل سول ہسپتال روڈ بہاول پور سے دفتری اوقات کار میں صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک دفتری فون نمبر برائے معلومات 062-2720284پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
نیز اپنی تحریری درخواست بمعہ ضروری کاغذات آفیشل ویب سائٹ consumerservice.punjab.gov.pkپ