پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

رحیم یار خان(کرائم رپورٹر )پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ مل کر ہی شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔
دن رات عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں،جلد بڑی وارداتوں میں ملوث گینگز کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی دعوت پر ”میٹ دی پریس،، سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کیئے جانے والے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، جلد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات نظرآناشروع ہوجائیں گے،

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے میڈیا کاکردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ میڈیا سمیت تمام عوامل مل کر کام کریں تو جرائم پیشہ افراد کا ہمیشہ کے لئے صفایا ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی بڑی وارداتوں میں ملوث گینگز کے ارکان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

جلد میڈیا کے سامنے لایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے سٹی سرکل پولیس 24گھنٹے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران میڈیا کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات کو استوار رکھنا ترجیح شامل رہاہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن فرحان حسین، تھانہ بی ڈویڑن سیف اللہ،تھانہ سی ڈویڑن عاصم مصطفی،تھانہ ائیرپورٹ محمدلطیف اور تھانہ آب حیات کے جماعت علی نے اپنے اپنے تھانوں کی کارکردگی سے میڈیا کو آگاہ کیا اور میڈیا سے تعاون کی درخواست کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button