مندر حملہ کیس:مندر کی حرمت اور حفاظت کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے
ؔصادق آباد:صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم آگیسٹن نے بھونگ مندر کا دورہ کیااور مندر میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس مذہبی امور میڈم شنیلا روتھ ‘ایم پی اے ہارون گل ‘سابق ایم پی اے سیٹھ کانجی رام و دیگر بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مندر کی حرمت اور حفاظت کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے ، ہندو برادری کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بھونگ میں مندر پر حملہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ‘
انھوںنے کہاکہ مندر حملہ میںملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا،مندر کی حفاظت مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی ، ہندو برادری بھونگ میں پیش آنیوالے واقعہ پر شدید کرب میں مبتلاہے ہم اپنی ہندو برادری کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ ہندو برادری کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کریں۔