کچے کے ڈاکووں نے لاہور کے رہائشی مغوی کو بے دردی سے قتل کردیا
رحیم یارخان : کچے کے بے رحم ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے تاوان کی رقم ادا نہ کرنے پر لاہور کے رہائشی مغوی کو بے دردی سے قتل کر دیا
مغوی کو ایک ماہ پہلے سستی گاڑی کا لالچ دے کر صادق آباد بلوایا گیا تھا جس کے بعد ڈاکو مغوی کو اغواء کر کے کچے لے گئے تھے ،مقتول مغوی چار بچوں کا باپ تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا
رحیم یار خان پولیس کاکچہ راضی میں ٹارگیٹڈ آپریشن
پولیس کا کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگیٹڈ آپریشن میں 5 مغوی بازیاب کروانے کا دعوی کیا ہے ترجمان رحیم یارخان پولیس ذیشان رندھاوا کا کہناہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغویان کوبحفاظت بازیاب کرایا
بازیاب ہونے والوں میں نعیم سومرہ ۔ کامران شیخ، عرفان لنگاہ ۔ شہباز شیخ۔ عبدالستار شامل ہیں ، ان مغویوں کو کچھ دن پہلے صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے دو سہولت کاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی ، نائٹ ویژن گاگلز ، لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد حاصل تھی