ٹرکوں سے مال اُتارنے والا انتہائی تربیت یافتہ بین الصوبائی گینگ پولیس راڈارپر آ گیا

رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر آدھی رات کو چلتے ٹرکوں سے لاکھوں روپے کا مال اُتارنے والا انتہائی تربیت یافتہ بین الصوبائی گینگ پولیس راڈارپر آ گیا‘

خانیوال سے کوٹ سبزل تک وارداتیں پھر شروع ہونیکی اطلاعات‘ گینگ نے کاروں اور شہ زور ڈالوں کی چھتوں پر تین چار فٹ آگے بڑھے ہوئے لوہے کے چھجے لگوا رکھے ہیں‘

ان گینگز کو جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے بااثر وڈیروں اور بااثرسیاستدانوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے‘

ذرائع کا دعویٰ‘ مختلف ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے کیئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق زیادہ تر گاڑیوں کے ٹائر‘ نیسلے خشک دودھ کے کارٹن‘ ایکسپورٹ کوالٹی چاول اور کپڑا اُتارا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گینگ کے پھر سے ایکٹو ہونے کی اطلاعات کے بعد ڈی پی او اسد سرفرازکی اس منظم کرائم کی بیخ کنی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر سرکل رحیم یارخان محمد زبیر بنگش نے اپنی دنیا پور میں تعیناتی کے دوران بھی ایسا ہی ایک گینگ ٹریس کرکے کیفرکردار تک پہنچایا تھا۔

ڈی ایس پی صدرسرکل رحیم یارخان زبیر بنگش نے پہلی ایف آئی آر درج کرنیکا حکم دیدیا۔ پورا گینگ انشااللہ جلد قانون کے شکنجے میں ہوگا۔

ایس ایچ او تھانہ رُکن پور کی میڈیا سے گفتگو۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل ظاہر پیر اور رکن پور کے درمیان اس گینگ نے لاہور کی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی آزاد میاں والی کمر مشانی سبزہ زار بکرمنڈی کے ٹرک سے کم وبیش ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے نیسلے خشک دودھ کے ڈبوں کے کارٹن اُتار لیئے‘

ٹرک کا ڈرائیورعلی الصبح تھانہ رکن پور پہنچا تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اُسے تھانہ ظاہر پیر بھجوا دیا کہ جہاں واردات ہوئی ہے وہ تھانہ ظاہر پیر کا علاقہ ہے‘

ڈرائیور تھانہ ظاہر پیر پہنچا تو وہاں موجود اہلکاروں نے کہا کہ واردات تھانہ رُکن پور کی حدود میں بنتی ہے آپ اُس تھانے میں رابطہ کریں‘

تنگ آ کر ڈرائیوروں نے ون فائیو (15) پر کال کی اور مال لے کر کراچی چلے گئے۔ واپسی پر گذشتہ روز وہ ڈی ایس پی صدر سرکل رحیم یارخان محمد زبیر بنگش کے پاس پیش ہوئے‘

ون فائیو پر کی گئی کال کی وجہ سے ڈی ایس پی پہلے ہی اس معاملے سے آگاہ تھے اور ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز کی ہدایت پر قومی شاہراہ پر سرگرم اس گینگ کی تلاش کیلئے قومی شاہراہ سے متصل تھانوں کو اس حوالے سے ہدایات دے چکے تھے۔

متاثرہ ٹرک کے ڈرائیور محمد اسحاق اور ون فائیو پر کال کرنے والے اُس کے ساتھی ڈرائیور محمد یونس کو ڈی ایس پی صدر سرکل نے یقین دلایا کہ نہ صرف آپ کی ایف آئی درج ہو گی بلکہ پولیس اس گروہ کو ٹریس کر کے اسے کیفر کردار تک بھی پہنچائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ رکن پور محمد اسلم خان کو فون کال کر کے اس وقوعے کی فوری ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور‘ کراچی کے درمیان گڈز فارورڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز ہمارے مہمان ہیں‘ان کے ساتھ ایف آئی آر کے اندراج اور کیس کی تفتیش کے حوالے سے خصوصی تعاون کیا جائے۔

بعد ازاں دونوں ڈرائیور تھانہ رکن پور جا کر ایس ایچ او محمد اسلم خان سے ملے۔ اس“ون ونڈو”ایکٹیویٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے رحیم یارخان پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ وارداتیں مقام بدل بدل کر کبھی وسطی پنجاب‘ کبھی جنوبی پنجاب اور کبھی سندھ میں ہوتی ہیں جس سے شک پڑتا ہے کہ انتہائی تربیت یافتہ ایک ہی گینگ یہ کام کر رہا ہے۔

بعد ازاں لاہور کی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی آزاد میاں والی کمر مشانی سبزہ زار بکرمنڈی کے مالک اور ڈرائیور محمد اسحاق کے بڑے بھائی حاجی عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ہفتے قبل ظاہر پیر کے قریب ایک ایسی ہی واردات کی کوشش کے دوران ڈرائیور کو پتہ چل گیا اور وہ ٹرک روک کر نیچے اُترا‘

اس پر گینگ کے رکن جرائم پیشہ افراد نے اسلحہ نکال لیا اور ڈرائیور سے کہا کہ شور مچائے بغیر خاموشی سے نکل جاؤ ورنہ گولی مار دیں گے‘

انہوں نے بتایا کہ تین ماہ قبل ترنڈہ محمد پناہ علی پور روڈ پر پانچ لاکھ روپے مالیت کے ایکسپورٹ کوالٹی چاول چلتے ٹرک سے چوری کیا گیا۔

دنیا پور میں 10 لاکھ روپے مالیت کی ایل سی ڈیز اُتار لی گئیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا ہے جس میں گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر عطااللہ شادی خیل نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہ سنگین مسئلہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں بھی لائیں گے۔

پولیس تھانہ صدر رحیم یارخان نے ٹیم ورک کا ایک اور اعلیٰ نمونہ پیش کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور موضع خیر پور کی بزرگ شخصیت رئیس محمود بخش کھوکھر کا لاپ…

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button