تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

رحیم یارخان میں ایس آئی یو ٹی کی تعمیر کے لیے 20 کنال اراضی وقف

رحیم یارخان: اہلیان ضلع رحیم یار خان کے لیے احسن اقدام‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں کی رہائشگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں کے بھائی میجر جنرل(ر) چوہدری پرویز اکبر کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کی تعمیر کے لیے 20 کنال اراضی وقف کی گئی۔ سندھ گورنمنٹ کی طرف سے رحیم یار خان کی عوام کو دیئے جانے کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس کے لئے جگہ دینے کے حوالے سے معاہدہ کیا گیا۔

تقریب میں ایم این اے مخدوم مرتضی محمود‘ ایس آئی یو ٹی انتظامیہ‘ چوہدری عادل ضمیر باجوہ‘ جام مختیار‘ رانا عرفان‘ آصف خان‘ منیر خان ڈاہر‘ عمر حبیب گوپانگ‘ جام کبیر سمیت پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم مرتضی محمود‘ انجینئرجاوید اکبر ڈھلوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست اقدامات کو ترجیح دی ہے‘

سندھ کی طرز پر ہمارے خطہ میں صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کے لیے ایس آئی یو ٹی کسی نعمت سے کم نہیں‘

عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی سے درپیش مسائل کا ازالہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے تحفہ ہے جس پر ہم بلاول بھٹو زرداری‘ مخدوم سید احمد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مخدوم سید مرتضی محمود نے کہاکہ انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں اور ان کے بھائی نے جس محبت کا اظہار کرتے ہوئے اراضی ہسپتال کے لیے وقف کی‘ انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کا یہ سفر تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

اک نظر

Back to top button