اناٹومی ڈیپارٹمنٹ شیخ زاید میڈیکل کالج , دوسری سالانہ اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش
رحیم یارخان۔ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر،سیکنڈ ایئر اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء و طالبات کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،طلباء و طالبات نے انسانی اعضاء کے ماڈل بنانے میں بڑی محنت کی ہے۔

اس طرح کی سرگرمیاں طلباء وطالبات میں ذہنی نشو نما اور نکھار کا بائث بنتی ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج/ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے ورلڈ اناٹومی ڈے کے موقع پر سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ورلڈ اناٹومی ڈے کے موقع پر ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی نے، اناٹومی ڈیپارٹمنٹ شیخ زاید میڈیکل کالج کے زیر انتظام دوسری سالانہ اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش زیر سرپرستی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انعقاد کیا۔
اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش میں تین سو سے زائد MBBS کے فرسٹ ائیر،سیکنڈ ایئر اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

جس میں طلباء و طالبات کے 60سے زائد گروپس نے انسانی اعضاء کے مختلف ماڈل بنائے۔اناٹومی ماڈل آرٹ نمائش کا افتتاح چیف گیسٹ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کیا۔
اس موقع پر ہیڈ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی،پرنسپل سٹاف آفیسرAPMO ڈاکٹر خالد مختیار،ہیڈ فارماکالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین،ہیڈ فرنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عمارہ منیر،ہیڈ پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد بلال غفور،سپورٹس پریزیڈنٹ ڈاکٹر معظم علی عاطف،ہیڈ پیڈز سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال،ہیڈ سرجیکل یونٹ ٹو ڈاکٹر حسن عباس،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فیصل وحید، اے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر سمیت فیکلٹی کے دیگر ممبران وہ سٹا ف نے شرکت کی۔

نمائش کے افتتاح کے بعد ورلڈ اٹانومی ڈے کے حوالے سے اناٹومیکل ماڈل کیک بھی کاٹا گیا۔ بعد ازاں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے ہیڈ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ نمائش میں سٹو ڈنٹ کے بنائے ہوئے انسانی اعضاء کے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام سٹوڈنٹس کو خراج تحسن پیش کیا کہ تما م سٹو ڈنٹس نے ماڈل بنانے میں بڑی محنت اور جانفشانی سے کا م کیا ہے۔

اس موقع پر سیمنار کا اہتمام اناٹومی لیکچر ہال میں کیاگیا۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف اناٹومی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روشن علی نے کہا وہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نمائش کے انعقاد میں بھر پور معاونت اور سرپرستی فرمائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی قیادت میں شیخ زید میڈیکل کالج کو بہت اوپر تک لیکر جائیں گے۔
انہوں نے فرسٹ ائیر MBBS کلاس کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صائمہ عبدالوحید،ڈاکٹر ماریہ ارشد،ڈاکٹر اقرا مجاہد،سیکنڈ ایئر کوآرڈینیٹرڈاکٹر سمیہ غفار،ڈاکٹر فریال ولی،ڈاکٹر فاطمہ غفور اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر اصغر علی،ڈاکٹر رومیلہ امجد،ڈاکٹر عروج طاہرکو نمائش کے انعقاد پر ان کی خدمات کو سراہا۔ طلبا وطالبات کے بنائے گئے ماڈل کو پوزیشن دینے کے لیے جج مقرر کیئے گئے

جن میں ڈاکٹر روشن علی،پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس،ڈاکٹر اکبر اور ڈاکٹر صائمہ وحیدشامل تھی سیمنار کے آخر میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اورہیڈ آ ف اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نے نمائش میں اول،دوم اور سوم پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں ایوارڈز،شیلڈ ز اور اعزازی سرٹیفکٹس تقسیم کیے اس موقع فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیرMBBSکے سٹوڈنٹس کی انتظامی کمیٹیوں سمیت کلیریکل سٹاف، ہیلتھ سپورٹ سٹاف،درجہ چہارم کے ملازمین کو تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ق






