شہید بچوں کے نام سے منسوب میزائلوں نے بھارت میں تباہی مچادی
Missiles named after martyred children wreak havoc in India
پاک فوج نے بہاول پورکے معصوم شہید بچوں کابدلہ لے لیا شہیدبچوں کے نام سے منسوب میزائلوں نے بھارت میں تباہی مچادی
پاکستان فوج کے میزائلوں اور لڑاکا طیاروں نے گذشتہ روز الصبح ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور اور بھج، بھٹنڈا سٹیشن اور ایئر سٹیشنزکوتباہ کردیا

زرائع کے مطابق بھارت نے چند روزقبل بہاول پورسمیت کئی شہروں میں مساجد اورمدارس پر میزائلوں سے حملہ کیاجس سے بے گناہ معصوم بچے خواتین اور شہری شہید ہوگئے
اس حوالہ سے بھارت نے بہاول پورمیں مسجدسبحان اللہ پرچارمیزائل فائرہ کئے جس سے مسجدمدرسہ کی بلڈنگ کوشدیدنقصان پہنچااور وہاں پرموجودخواتین بچے اوربزرگ سمیت14 افراد شہیدہوگئے
ان شہدائ میں تین سالہ بچی ہوابی بی ، دوسالہ بچی عروہ زبیر ،اقصی زبیر،60 سالہ زارابی بی ،42 سالہ شہزاد، 60 سالہ جمیل احمد سمیت تین بچیاں شامل ہیں
گذشتہ روز10 مئی 2025 کونمازفجرکے بعد پاک فوج نے فتح میزائل جن پر ان شہدا کے بچیوں کے نام درج تھے اوریو کیب ڈرونز، لانگ رینج ہتھیار، گولے بارود اور جنگی طیاروں کا استعمال کر کے انڈین عسکری تنصیبات اور انڈین فوجی انفراسٹرکچرجوکہ بہاول پورسمیت پاکستان میں میزائل حملہ میں استعمال ہوئی تھی کوتباہ وبربادکردیا
بھارتی حکومت کوواضح پیغام دیاگیا کہ جن معصوم بچوں خواتین اورشہریوں کوتم نے بے گناہ شہیدکردیا ہم نے آج ان شہدائ کابدلہ لے لیاہے۔