ایسپائرگروپ آف کالجز رحیم یار خان کی جانب سے ”اسپائر انٹیلیجنس ٹیسٹ“میں طالبات نے میدان مار لیا

رحیم یار خان:اے ون اکیڈیمی کی ہونہار طالبہ مریم سلیم نے ایسپائرگروپ آف کالجز رحیم یار خان کی جانب سے ”اسپائر انٹیلیجنس ٹیسٹ“میں طالبات میں پہلی اور ایمن فاقیحہ نے دوسری پوزیشن لیکرمیدان مار لیا۔

انٹیلیجنس ٹیسٹ میں کل 3450طالبات شریک ہوئیں۔اے ون اکیڈیمی اس اعزاز کے حصول پر اللہ کی شکرگزارہے اورکامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے,والدین اور اہل رحیم یار خان کا ڈائریکٹر و سٹاف کو خراج تحسین۔
اسپائرگروپ آف کالجز رحیم یار خان کی جانب سے طلبا و طالبات کی ذہنی و تعلیمی قابلیت کو جانچنے کیلئے انٹیلیجنسٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات کیلئے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں اے ون اکیڈیمی کی ہونہار طالبہ مریم سلیم نے3450طالبات میں سیپہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ 10ہزار روپے کیش پرائز بھی حاصل کیاعلاوہ ازیں ایمن فاقیحہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ 7ہزار روپے کیش پرائز بھی حاصل کیا۔

شاندارکامیابی پر والدین واہل رحیم یار خان نے ڈائریکٹر اور جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈائریکٹرمحمد آفتاب نے  ”اسپائر انٹیلیجنس ٹیسٹ“ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بچوں کی محنت کا ثمر ہے۔

آخر میں ڈائریکٹرمحمد آفتاب  نے اس شاندار کامیابی کے حصول پر طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button