رحیم یارخان میں نوسربازکو مقامی عدالت نے جوڈیشل کردیا
رحیم یارخان:تعلقات کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کے 8لاکھ روپے ہڑپ کرنے والانوسربازرانانصیراحمدکومقامی عدالت نے جوڈیشل کردیا،
نوسربازرانانصیرکی گزشتہ روزہائی کورٹ بہاولپورسے عبوری ضمانت خارج ہوئی تھی
جس پرتھانہ سٹی ڈویژن پولیس نے ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتارکرکے تھانہ منتقل کردیاتھاجسے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا
جس پرعدالت نے نوسربازملزم رانانصیراحمدکوجیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرمقدمہ مدعی راؤشہزادنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ رانانصیراحمد، راناعاشق، جام ریاض عرف راجونے مل کرایک گینگ بنایاہواہے جوسادہ لوح افرادکے ساتھ فراڈاوردھوکہ دہی سے رقم بٹورتے ہیں اورغائب ہوجاتے ہیں
اس گینگ نے میرے علاوہ اوربھی شہریوں کے ساتھ فراڈکئے ہوئے ہیں ان کے خلاف متعددتھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں رانانصیراحمدنے میرے ساتھ تعلقات کافائدہ اٹھاتے ہوئے
دانستہ طورپر8لاکھ روپے کافراڈکیاجس کامقدمہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج ہے ہسپتال روڈکے رہائشی راؤشہزادنے حکام بالااورانصاف مہیاکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ ملزم رانانصیرکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اورمیری رقم ملزم سے واپس دلوائی جائے۔