خواجہ فرید یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت گرگئی،انکوائری ٹیم تشکیل
رحیم یار خان خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کو بنیاد بنا کر حقائق کے منافی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہیں۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ اس حادثے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ کمیونٹی سنٹر کی عمارت تھی جو کہ ایک بڑے ہال اور چند دفاتر پر مشتمل تھی۔
اس عمارت کے ڈیزائن میں کسی بھی قسم کے کلاس رومز شامل نہیں تھے۔ یہ عمارت زیر تعمیر تھی اور ابھی یونیورسٹی کو ہینڈ اوور نہیں کی گئی تھی لہٰذا اس ضمن میں جو بھی مالی نقصان ہوا ہے اس کی ذمہ داری کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر پر عائد ہوگی۔
اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ میٹریل اور ڈیزائن کی مکمل جانچ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔