خانپور میں تشدد کا شکار ہونے والی پولیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پولیو ورکرز کے اعزاز میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد تھے

پولیو ورکرز
پولیو ورکرز

تقریب میں گزشتہ روز خانپورکے محلہ زہریاں میں تشدد اور ہراسمنٹ کا نشانہ بننے والی پولیو ٹیم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پولیو ورکرز، پولیس اور سیکورٹی برانچ کے عملہ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم پر تشدد کا واقع افسوسناک ہے، آج کی تقریب کا مقصد اپنی پولیو ٹیموں اور سیکورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،پولیو ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ ، اے ایس پی سلیم شاہ سمیت دیگر افسران کی شرکت کی,

گزشتہ روز پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم محلہ زہریاں میں محمد اظہر کے گھر پہنچی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں بارے دریافت کیا تو ملزم نے پولیو ٹیم ممبران سے گالم گلوچ کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کر دی
جس کے نتیجہ میں پولیو ورکر زخمی ہو گیا ،جس پر سٹی خانپور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ،جس پر
وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور ڈویژن نے واقع کی فوری رپورٹ طلب کی

خانپور میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خانپور میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button