تحصیل کونسل خان پور کرپشن کرنے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

خان پور : تحصیل کونسل خان پور کے بد نام زمانہ کرپٹ ایکسین غلام محی الدین نے کرپشن کرنے میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر خان پور میں کروڑ روپے کی کوٹھی بنا رکھی ہے اور اسکے علاوہ کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنارکھی ہیں
خان پور
خان پور

جو رشتے داروں اور دیگران کے نام پر موجود ہیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ غلام محی الدین نے سرعام ٹھیکیدار سے رشوت وصول کی جسکی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

لیکن منتھلی کے چکر میں غلام محی الدین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی الٹا اسکو تحفظ فراہم کیا گیا
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ غلام محی الدین جتنا عرصہ بھی لیاقت پور میں بطور SDOمیونسپل آفیسر تعینات رہا ہے
لوٹ مار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے اور کروڑوں روپے کی کرپشن لیاقت پور میں کی ہے
اب خان پور میں بھی وہی روش اختیار کررکھی ہے کہ بوگس بل بنانے ترقیاتی کاموں میں گھپلے کرنے تمام کام اسٹیمیٹ کے برعکس کرنے اور سرعام کمیشن لے کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاکر اپنی تجوریاں بھر رہا ہے
ایکسین غلام محی الدین کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں پھر بھی اسکو مزید کرپشن کرنے کے لیے ایکسین خان پور لگادیا گیا ہے
شہری نے چیف منسٹر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ غلام محی الدین کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اسکو ڈس مس فرام سروس کیا جائے جبکہ غلام محی الدین نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ ہر آفیسر کرپشن کرتا ہے میں اکیلے کرپشن نہیں کرتا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button