لیاقت پور:چیف انجینئر خالد بشیر کے چہیتے سب انجینئر طارق اعوان کا نیافراڈ

رحیم یارخان :لیاقت پور:چیف انجینئر خالد بشیر کے چہیتے سب انجینئر طارق اعوان کا نیافراڈ،بھل صفائی کا فرضی ڈرامہ،25لاکھ روپے سرکاری خزانے سے نکلوانے کی کوشش،28فیصد کم ریٹ پر ٹھیکیدار سابق سب انجینئر شاہد نے ٹھیکہ لیا،

تھرڈ پارٹی کے کرپٹ آفیسران بھی ملوث ہے، چیف انجینئر،SEبہاول پور اور ایکسین پانی چورکرپٹ سب انجینئرز سے مل گئے چیف سیکریٹری اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری ریڈ اور کاروائی کا مطالبہ

تحصیل لیاقت پور میں عباسیہ کینال سب ڈویژن کی نہر 3/Rعباسیہ کیRD 22 To 83 87بینک تک کی بھل صفائی کے لیے 25مارچ 2021کو25لاکھ روپے کا ٹینڈر ہوا اخبار اشتہار نہ ہونے کی وجہ سے کام رکا رہا دوبارہ 16اپریل کا ٹینڈر ہواور16اپریل 2021کو ہی پانی چھوڑ دیا گیا

25مارچ تا 11اپریل2021 بمطابق کینال وائر نمبری2004مورخہ 22-03-21 پانی کی بندی تھی جو بعد میں 4دن کا اضافہ کیا گیا اس وقت بھل صفائی نہیں کرائی گئی ایری گیشن کے کرپٹ SDOذکاء اللہ اور سب انجینئر طارق اعوان نے25لاکھ روپے کا فرضی بل بنانے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے

ذرائع کے مطابق یہ ٹھیکہ صرف کمانے کے لیے سابق سب انجینئر ایری گیشن شاہد نے کرپٹ ایری گیشن آفیسروں سے ملی بھگت کرکے 28فیصد کم ریٹ پر لیا

جبکہ تھرڈ پارٹی کے کرپٹ آفیسران بھی اس ڈرامے میں شامل ہیں کیونکہ فرضی ٹینڈر لگانے سے پہلے ہی حصے بکھیرے ہو چکے تھے

چیف انجینئر بہاول پور زون خالد بشیر،SEایری گیشن بہاول پور،ایکسین احمد پورشرقیہ عباسیہ سب ڈویژن کے تمام پانی چوروں کی سرپرستی کررہے ہیں شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری ٹیکنیکل ریڈ کرکے قصورواران کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ ایری گیشن کے آفیسران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button