وائلڈ لائف پارک میں شیر، مگرمچھ او ردیگر نایاب نسل کے جانور و پرندے فراہم کئے جائیں گے

رحیم یار خان:صوبائی وزیر تحفظ جنگلی حیات وفشریز اینڈ اشتمال اراضی سید صمصام بخاری نے ضلع رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف ڈویژنل سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر گیم وارڈن پنجاب بدر منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور رائے زاہد اور ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف محمد اکرم موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے سرکٹ ہاﺅس رحیم یار خان میں محکمانہ امور بارے بریفنگ حاصل کی ۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے افسران و سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں افرادی قوت اور فیلڈ میں درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اس کے حل کے لئے سمری صوبائی کابینہ کی بھجوائی جا چکی ہے تاہم فلڈ سٹاف پوری ایمانداری سے کام کرے اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

سید صمصام بخاری
سید صمصام بخاری

انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے محکمہ میں موجود کالی بھڑوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو تھوڑے سے مفاد کے لئے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور غیر قانونی شکار میں ملوث ہیں ایسے عناصر کا محکمہ سے سختی سے صفایا کیا جائے گا ۔

انہوں نے وائلڈ لائف پارک رحیم یار خا ن کے دورہ پر جانوروں اور پرندوں کے لئے بنائے گئے جنگلوں اور انہیں فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا جبکہ وائلڈ لائف پارک میں حالیہ ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تحفظ جنگلی حیات و فشریزاینڈ اشتمال اراضی سید صمصام بخاری نے کہا کہ صوبہ بھر میں جنگلی و آبی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

نایاب نسل کے جانوروں او رپرندوں کی افزائش ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے نئے وائلڈ لائف پارکس کا قیام اور پہلے سے موجود وائلڈ لائف پارکس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ ان میں مزید پرندے و جانور رکھے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صادق آباد تا فورٹ عباس چولستان پنجاب کا ایک یونٹ تصور کیا جاتا ہے جس میں جنگلی حیات کو پانی کی فراہی کے لئے منصوبہ لایا جا رہا ہے جس کے تحت جنگلی حیات کو چولستان میں پانی فراہم کیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے محکمہ میں انفورسمنٹ فورس اور نئی گاڑیاں شامل کی جائیں گی جس کی سمری منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو بھجوائی گئی ہے جبکہ غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتوں سے سزاﺅں و جرمانوں میں اضافہ کے لئے بھی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مشترکہ تعاون سے طلبا ءکو جنگلی حیات سے شناسائی اور تحفظ کے لئے تحقیقاتی پروگرام شروع کیا جا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور تشہری مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ وائلڈ لائف پار کس اور چڑیا گھروں میں بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان میں پودا بھی لگایا اور یہ خوشخبری سنائی کہ رحیم یار خان وائلڈ لائف پارک میں شہریوں کی دلچسپی کے لئے شیر، مگرمچھ او ردیگر نایاب نسل کے جانور و پرندے فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے پارک میں بہترین صفائی انتظامات کرنے پرچھوٹے عملہ کو نقد انعام اور شاباش سے نوازا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button