خانپور ـ ٹرین پر سفر کرنا نوجوان مسافر کو مہنگا پڑ گیا
خانپور ـ ٹرین پر سفر کرنا نوجوان مسافر کو مہنگا پڑ گیا۔نامعلوم شخص نے نشہ اور چیز کھلا کر نقدی رقم سے محروم کر دیا۔مسافر نوجوان ہسپتال منتقل۔
بستی مرکنڈ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان کو خیبر میل ایکسپریس میں دوران سفر نامعلوم شخص نے نشہ آور چیز کھلا کر نقدی رقم سے محروم کر دیا،اور خد موقع سے فرار ہوگیا ۔مسافر نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 نے مسافر عدنان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر خانپور منتقل کر دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان مسافر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔