ریسکیو1122نے ماہ جون میں2724افراد کو ریسکیو کیا

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمٰن نے ماہ جون کی رپورٹ جاری کردی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو64382الز موصول ہوئیں ۔

جن میں سے2601کالیں ایمرجنسی  کی809انفارمیشن کی تھیں،60535کالیں غیرمتعلقہ اور437غلطی سے کالیں کی گئیں۔

ریسکیو 1122نے589روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،46فائر،72لڑائی جھگڑے،16ڈوبنے،9عمارت گرنے،1525میڈیکل اور344دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،

انحادثات میں ریسکیو 1122نے2724مریضوں کوریسکیوکیا۔جن میں462افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2132افرادکو قریبی ہسپتالوں میںمنتقل کیا اور130افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔

87ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔

روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:

ضلع میں589ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں787افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد605اور عورتوں کی تعداد182تھی۔ایکسیڈنٹس میں7افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ان حادثات میں11پیدل اور776مسافرمتاثر ہوئے۔

351ایکسیڈنٹ تیز رفتاری،238بے احتیاطی کی وجوہات کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں657موٹر سائیکلیں،62کاریں،70رکشے ،2بسیں اور84دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔

زخموں کے لحاظ سے 15ہیڈ انجری،6متعدد فریکچرز،51سنگل فریکچر،715افرادکوخراشیںاورمعمولی چوٹیںآئیں۔

پیشنٹ ٹرانسفر سروس رپورٹ:

گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 764مریضوں کو منتقل کیا گیا۔تحصیل رحیم یارخان میں 64،صادق آبادمیں 244،خان پور میں 300،لیاقت پور میں156اور ان میں سے 87مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

متفرقات:

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمٰن کی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوںکےریسکیورز کی ذہنی ،جسمانی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کوبرقراررکھنے کے لیے ماہانہ ٹیسٹ لیے گئے اور جدید ریفریشرکورسز کروائے گئے۔

ماہانہ دربار میں ریسکیورزکو دوران ایمرجنسی درپیش مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

تیز اور طوفانی بارشوں کے دوران ضلع بھر میں فوری ریلیف سروسز فراہم کی گئیں۔بڑھتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات میں کمی کے لیے عوام میںاحتیاطی تدابیر کا شعور اُجاگرکرنے کے لیے مہم چلائی گئی۔

سندھ کے علاقے ڈہرکی میں ریتی ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے 2ٹرینوں کا حادثہ میں ریسکیورز نے موقع پر ریسپانس کیا اور متعدد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔فلڈ سیزن کے حوالے سے پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات سرانجام دئیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button