خان پور کی تاریخ

Khanpur
خان پور

Khanpur mapKhanpur map

خان پور ایک تاریخی شہر ہے جو رحیم یار خان سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق میں شاہی روڈ پر واقع ہے یہ شہر لاہور کراچی مین ریلوے لائن پر واقع ہے۔

 

یہاں سے ایک برانچ ریلوے لائن چاچڑاں شریف کو جاتی تھی۔ جسے اب ختم کر دیاگیا ہے۔ اس لیے یہ ضلع کا واحد جنکشن رہا ہے۔

سابق ریاست بہاولپور کے دور میں یہ شہر ضلع کا صدر مقام اور اہم ترین تجارتی مرکز رہ چکا ہے۔ یہاں کے بنے ہوئے کٹورے (برتن) ہندوستان بھر میں مشہور تھے۔اس لیے اسے خانپور کٹورا بھی کہا جاتا ہے۔

یہ نام آج بھی بڑے بوڑھوں کی زبان پر چڑھا ہوا ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ یہ شہر جغرافیائی اعتبار پر نشیبی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے۔

اس لیے اسے کٹورے کی مانند نشیبی علاقہ قرار دیتے ہوئے خانپور کٹورا کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ 1973ءکے سیلاب میں یہ شہرنشیب میں ہونےکی وجہ سے مکمل طور پر ڈوب گیا تھا۔

سترھویں صدی عیسوی کے آغاز میں یہاں چند گھرانوں پر مشتمل ایک چھوٹی سے بستی تھی جس کے گرد کئی میلوں تک جنگلات پھیلے ہوئے تھے۔ ریاست بہاولپور کے نواب بہاول خان دوم نے گڑھی اختیار خان کو فتح کرنے کے بعد یہاں ایک قلعہ تعمیر کروا دیا تاکہ گڑھی اختیار خان کی اہمیت ختم ہو سکے اور اسے خانپور کے نام سے موسوم کیا گیا۔

قلعہ کافی عرصہ قبل منہدم ہو گیا ہے۔ جس کے اب کوئی آثار موجود نہیں ہیں۔

khanpur railway stationkhanpur railway station

سابق ریاست بہاولپور کے دور میں خانپور کا شہر اس ضلع کا صدر مقام رہ چکا ہے۔ مگر 1934ءمیں رحیم یار خان کو ضلعی ہیڈ کوارٹر بنا دیا گیا۔

 

جس کی بناءپر اس کی اہمیت میں کمی واقع ہو گئی۔ تاہم اب بھی وہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہے اور میونسپل کمیٹی کا درجہ رکھتا ہے۔

1981ءکی مردم شماری میں اس شہر کی آبادی 70,000 تھی جو اب 1998ءکی مردم شماری کے مطابق 1,20,382 افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں 62,371 مرد اور 58,011 خواتین ہیں۔ 1981ءسے 1998ءکے درمیان آباد میں شرح اضافہ 3.19 فیصد ہے۔2008ءمیں اندازاً شہری آبادی 1,58,784ہے

Khanpur  is a city and Tehsil of the Rahim Yar Khan District of Bahawalpur Division, in the Punjab province of

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button