شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا مقدمہ اسرائیلی وزیر اعظم پر درج کر کے اسے گرفتارکیا جائے

رحیم یار خان : شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا مقدمہ اسرائیلی وزیر اعظم پر درج کر کے اسے گرفتارکیا جائے‘مسجد اقصی میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے بند کرائے جائیں‘

مشرق وسطی کی سوشلسٹ فیڈریشن کے قیام سے صیہونیت اور آمریت کو شکست دی جاسکتی ہے‘

نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لئے مسلمان ممالک صیہونی ریاست سے سفارتی تعلقات منقطع کریں‘عالم عرب سے وحشت‘ جنگ‘آمریت اور جنونی نظریات کے خاتمے سے خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی سیکریٹری جنرل قمرالزماں خاں‘ عباس تاج‘ مزمل اقبال‘ فیاض خان درانی اور دیگر مقررین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت‘قبضہ گیری‘ مظالم اور قتل وغارت گری عالمی نظام کے چہرے پر کلنک کاٹیکہ ہے۔ جنین کے فلسطینی کیمپوں میں اسرائیلی دہشت گردی کی رپورٹنگ کرنے والے الجزیرۃ کی رپورٹر کا قتل شیریں ابو عاقلہ جنگی جرائم سے کم نہیں ہے۔

شیریں کے جنازے پر اسرائیلی بارڈر پولیس کا دھاوا انسانیت سوز وحشت کا مظاہرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اس واقعہ پر بیان افسوس ناک او رقابل مذمت ہے۔

جنازہ اٹھائے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کوفلسطینیوں اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان ٹکراؤ قرار دینا صریحاََ بددیانتی اور جانبداری ہے۔

اقوام متحدہ کاغیر موثر اور جانبدارانہ کردار اس ادارے کے رہے سہے وقار کو بھی ختم کر رہا ہے۔ امریکہ‘اتحادیوں اور اقوام متحدہ کی ملی بھگت سے مظلوم فلسطینی در بدر ہیں‘

ان سے وطن‘چھت اور مستقبل چھین لیا گیا ہے۔ان مظالم کے خاتمے کے لئے دنیا بھر سے سامراجی اور صیہونیت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button