ریسکیورزکے بچوں کی تعلیم کے لیے کِپس کالج کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط۔
رحیم یارخان : ریسکیورزکے بچوں کی تعلیم کے لیے ریسکیو1122 اور کِپس کالج کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل الرحمٰن
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیرِ صدارت ریسکیو 1122رحیم یارخاں اسٹیشن پر ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ریسکیو افسران سمیت کِپس کالج رحیم یارخان کے ڈائریکٹرلیفٹیننٹ کرنل (ر) سراج الرحمٰن نے شرکت کی۔ڈاکٹر عادل الرحمٰن نے کہاکہ ہمارے ادارے کے تمام ریسکیورزاعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جس سے عوام کو عالمی معیارکی خدمات پیش کرنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔

بہت سے ریسکیورز نے ادارے کو جوائن کرنے کے بعداپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کیا۔تمام تعلیم یافتہ ریسکیورز اپنے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔اس لیے ہم ریسکیورزاوران کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈائریکٹرکِپس کالج نے اپنے ادارے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات،بہترین فیکلٹی ،طلبا ءوطالبات کے لیے سہولیات،ایجوکیشن سسٹم اورگریڈنگ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122نا صرف وطن پاکستان بلکہ پوری دُنیا کے لیے ایک مثالی ادارہ ہے ۔
ریسکیورزبے لوث عوامی خدمات پیش کرنے میں سرفہرست ہیں۔ ریسکیورز کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
اس لیے تمام ریسکیورزکے بچوں کو 60فیصدتک ٹیوشن فیس میں رعائت دی جائیگی اور اسی طرح شہداکے بچوں کو100فیصد ٹیوشن فیس میں رعائت دے کر تعلیم یافتہ بنایاجائے گا۔ آخر میں دونوں اداروں کے افسران نے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔