وقاص ماجد کو چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے مبارکبادوں کا سلسلہ
رحیم یار خان : پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و معروف صنعت کار سیٹھ عبدالماجد کے صاحبزادے وقاص ماجد کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر معروف صںعت کار سیٹھ عبدالماجد کے صاحبزادے وقاص ماجد کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر سابق ایم این اے میاں عبدالستار ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ایم این اے و صدر کارپوریشن چوہدری شاھد طالب ،شبیر خان بنگش سمیت مختلف شخصیات کی مبارکبادیں وصول کی ۔
اس موقع پر بزرگ سیاستدان سابق ایم این اے میاں عبدالستار ، نے کہا کہ نوجوان صنعت کار وقاص ماجد بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے اور چیمبر کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا چوہدری شاھد طالب نے کہا کہ وقاص ماجد نے اپنی صلاحیت کا ہر میدان میں لوہا منوایا ہے
امید ہے کہ وہ چیمبر ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے اس موقع پر سیٹھ عبدالماجد اور وقاص ماجد نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ محنت اور عاجزی سے ہی اپنی کاروباری برادری سمیت علاقہ کی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے