طلبہ اورطالبات کو پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت عملی تربیت فراہم کی
ریسکیو1122کی کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرز نے الائیڈ سکول احمد کیمپس کے طلبہ اورطالبات کو پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت عملی تربیت فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کے احکامات اور ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی ونگ میڈم دیبا شہناز اختر کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرزاظہرابرار،ظہور احمد شاہ،وقاص شبیراورجنید اکرم نےالائیڈ سکول احمد کیمپس کے طلبہ اور طالبات کو پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت عملی تربیت فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے زیراہتمام کروائے گئے اس سیشن میں سکول کے طلبہ کو دل اور پھیپڑوں کی مصنوعی بحالی کے طریقہ کار سی پی آر اور خون کے بہاؤ کوروکنے کی تیکنیکی وعملی تربیت فراہم کی گئی-
جس کا مقصد طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ اور سکول منیجمنٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے قابل بنانا تھا تاکہ ہنگامی صورتحال میں یہ تربیت یافتہ لوگ متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرسکیں۔
جس سے یقینی طورپر سانس بند ہوجانے کے باعث کلینیکل موت سے افراد کو واپس زندگی کی طرف لایا جاسکتا ہے۔ ریسکیوانسٹرکٹرزنے مزید کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ صوبہ بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں بلاتفریق جان بچانے کے بنیادی کورسز کروارہا ہے جس سے محفوظ معاشرے کے قیام کو عملی شکل دی جارہی ہے۔