وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاریخ ساز ریلیف پیکیج،

Story Highlights
  • وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاریخ ساز ریلیف پیکیج، اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس
  •  پنجاب بھر میں 10 کلو آٹا تھیلا 160 روپے سستا،490 روپے میں دستیاب ہو گا:حمزہ شہباز
  • مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سستے آٹے کی فراہمی کیلئے عوام پر سالانہ 200 ارب روپے کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
  • چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، جلد عوام کو مزید خوشخبری دینگے،خود بازاروں کے دورے کرونگا
  •  عمران نیازی سیاست نہیں کر رہا بلکہ انتشار اور افراتفری چاہتا ہے، یہ شخص قوم پر ظلم کرکے آج انقلاب کے نعرے لگا رہا ہے
  •  عمران نیازی کہتا ہے میرے مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہونگے، یہ بات بڑی سنگین بات ہے، اداروں کو اسکا نوٹس لینا چاہیے

 کینسر کے مریضوں کے ساتھ دیگر مریضوں کو بھی مفت ادویات دینگے، عمران نیازی سیاسی میدان کھلا ہے آؤمقابلہ کرو
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا راولپنڈی بورڈکے تحت پیپرز آؤٹ ہونے کے واقعہ کا نوٹس، انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم
اسہال و ہیضہ کے واقعات کا نوٹس، مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت، صحافی میاں رؤف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


لاہور19مئی:  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے صوبے کے عوام کیلئے چیف منسٹر ریلیف پیکیج کے تحت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا اعلان کیا ہے او رکہا ہے کہ مارکیٹ میں 10 کلو آٹا تھیلا کی قیمت اس وقت 650 روپے سے زائد ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب بھر کے عوام کیلئے 10 کلوآٹا تھیلا کے نرخ میں 160 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے اور پورے صوبے میں ہر جگہ 10 کلو آٹا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہو گا

جس سے صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا اور مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے سستے آٹے کی فراہمی کیلئے عوام پرتقریباً سالانہ 200 ارب روپے کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے رواں برس 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی ہے جس میں سیکرٹری خوراک کو شاباش دیتا ہوں۔ عالمی منڈی میں اس وقت گندم 4 ہزار روپے فی من کے حساب سے مل رہی ہے جبکہ ہم نے اپنے کاشتکار سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی ہے۔

وہ آج ماڈل ٹاؤن میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤ ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اراکین پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر، سید حسن مرتضیٰ، معاویہ اعظم، میاں خالد محمود، جگنو محسن، نعمان لنگڑیال، اویس لغاری، عطا ء اللہ تارڑ اور ذیشان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور انشاء اللہ اس بارے میں بھی جلد عوام کو مزید خوشخبری دیں گے۔

میں خود بازاروں کے دورے کروں گا اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی مانیٹرنگ کروں گا۔ آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلے شریف فیملی کی شوگر ملوں نے چینی کا ریٹ کم کیا ہے۔

ہم دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے۔

پرائس کنٹرول کیلئے مربوط پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جائز منافع کمانا تاجروں کا حق ہے لیکن کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button