رحیم یار خان:شام 6 بجے سے سحری تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ خرم شہزاد
رحیم یارخان : ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے مطابق کورونا وائرس کا خطرناک پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی شام 6 بجے سے سحری تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔صرف پیٹرول پمپ، فارمیسیز اور ویکیسنیشن سنٹرز کھلے رہیں گے۔ پٹرول پمپ، فارمیسیز اور ویکسینیشن سنٹرز کے علاوہ کسی کو استثنی حاصل نہیں ہو گا,لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے,کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے,لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں,لوگ 6 فٹ کا سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں