ٹرینی سب انسپکٹرز/ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا D کورس مکمل ہونے پر تحریری امتحانات و انٹرویوز لیے گئے
بہاول پور:آر پی او بہاولپور، ڈی آی جی محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت، ایس ایس پی آر آی بی رب نواز اور ایس پی لیگل محمد خان کی زیر نگرانی ٹرینی سب انسپکٹرز/ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا D کورس مکمل ہونے پر تحریری امتحانات و انٹرویوز لیے گئے۔
تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرکی ہدایت پر ایس ایس پی آر آی بی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاولپور میں ٹرینی سب انسپکٹرز/ اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکاDکورس مکمل ہونے پرتحریری امتحان لیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی بہاولپور اخترعلی، پرائیویٹ سیکرٹری امتیاز احمد، پی ایس او ٹو آر پی او، آر آی بہاولپور و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ امتحان میں بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان سےDکورس مکمل کرنے والے ٹرینی سب انسپکٹرز/ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل تھے۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ ہمیں جو عہدہ ملا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اَمانت ہے۔ ایمانداری،محنت اورلگن سے کام کرنا ہمارے ذمہ ہے۔
ہمارا مقصد عوام کو شرپسندوں سے بچانا اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہے۔ ہمارا کام لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتاہے۔آخر میں ڈی آی جی محمد زبیر دریشک نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ اس ادارہ، اس عوام کا اثاثہ اور روشن و محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں، آپ سے ہم سب کو بہت نیک امیدیں وابستہ ہیں۔