کرپٹ ایس ڈی او فیروزہ اور میتلا کی تمام نہروں کے تمام موگہ جات توڑ دئیے ہیں

رحیم یارخان کے علاقہ لیاقت پور میں عباسیہ کینال سب ڈویژن کے کرپٹ SDO اور سب انجینئرزعلی رضا، ابراہیم قریشی،فرخ رفیق نے سیکشن قاسم والا،سیکشن لیاقت پور،چنی گوٹھ،فیروزہ اور میتلا کی تمام نہروں کے تمام موگہ جات توڑ دئیے ہیں،

چیف انجینئر خالد بشیر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق عباسیہ سب ڈویژن کے پانی چور SDO اور سب انجینئرزنے فی موگہ 70ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے وصول کرکے موگے ٹمپرنگ کرارکھے ہیں ذرائع کے مطابق فیروزہ سیکشن کے باسط مائنرکے موگہ نمبری 12417/R۔15689/R۔21162/R۔23262/R۔27743/R۔29950/R۔36500/R۔40403/R۔ 42979/R۔45555/R۔47875/R۔50000/TR.TL۔ رفیق ڈسٹری کے موگہ نمبری3833/L۔ 4033/R۔6333/L۔8333/R۔8333/L۔11833/L۔11833/R۔4-R/ACلیاقت پور سیکشن کے موگہ نمبری 3500/L۔5650/R۔7500/TR۔6800/Rسمیت عباسیہ کینال ڈاؤن سکیم کے تمام موگہ جات،حسن مائنر0تا ٹیل مکمل ٹمپرنگ کررکھے ہے اس میں کچھ مو گہ جات گلاسی پائپ، گھرلو،اوور سائز اور کٹ شدہ موجود ہیں PMIUکے مقامی آفیسران اپنی جیبیں گرم کرنے پر لگے ہوئے ہیں

شہریوں نے چیف انجینئر بہاول پور زون خالد بشیر سے فوری کاروائی اور شفاف چیکنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سب انجینئروں نے بتایا کہ پانی نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے کاشتکار لڑتے ہیں انکو پانی پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button