ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے لیے عثمان رشید سیکنڈل چیلنج بن گیا

لیاقت پور :  ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے لیے عثمان رشید سیکنڈل چیلنج بن گیا،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام پر عثمان رشید ایک دھبہ ہے جسکے خلاف کاروائی ایک خواب بن گئی ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عثمان رشید صوبائی محتسب برائے خواتین پنجاب لاہور کی جانب سے سزایافتہ ہے لیکن پھر بھی اعلیٰ اتھارٹیز کو بھاری چمک دے کر خرید رکھا ہے جسکی وجہ سے سیٹ چھڑنے کانام نہیں لے رہا

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان رشید ایک عیاش قسم کا آفیسر ہے جو معلمات سے چھیڑ خوانی کرتا رہتا ہے اور انکو بلیک میل کرنا انکا مشغلہ بن گیا ہے جو فی میل معلمات کے لیے انتہائی خطرناک ہے کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان عثمان رشید کے تمام غلط کارناموں سے آگاہ کیا گیا ہے

لیکن ابھی تک دونوں آفیسران خاموش ہیں یا مزید کوئی سانحہ ہونے کے منتظر ہیں خواتین معلمات کے عثمان رشید کا دفتر ایک خوف اور دہشت کی علامت بن چکا ہے

شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب اورکمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ جنسی درندے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید کو فوری معطل کرکے انکے خلاف تحقیقات کرائی جائے جبکہ عثمان رشید نے بتایا کہ میں ایک شریف آفیسر ہوں میرے خلاف الزامات غلط ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button