رحیم یارخان میں پولیس وردیوں میں ملبوس دو نوسر باز گرفتار
رحیم یار خان : صدر پولیس نے پولیس وردیوں میں ملبوس سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے دو نوسر باز گرفتار کر لیے ،
دیوانہ جی اور عمران نامی شہری کی شکایت پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر
صدر پولیس نے ریکی کر کے ملزمان یسین اور جمیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سربھوری روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے،
ملزمان سے پولیس یونیفارمز اور شہریوں کے دو موبائل فون برآمد ہوئے ،پولیس گرفتار نوسر بازوں سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے
ملزمان شہریوں سے لوٹ مار اور محکمہ پولیس کو بدنام کر رہے تھے،تاہم ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا، ترجمان پولیس