میاں اعجازعامر نے کارپوریشن آفس پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

رحیم یارخان: بلدیاتی اداروں کی مکمل بااختیار بحالی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یارخان میاں اعجازعامر نے وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی اور کونسلرز کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن آفس پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن میونسپل کارپوریشن یونٹ کے عہدیداران‘ بلدیہ ملازمین اور شہریوں نے میاں اعجازعامر کا والہانہ استقبال کیا‘ پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اعجازعامر نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے سپریم کورٹ آف پاکستان کے شکر گذار ہیں کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو ان کا حق دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات ہیں کہ بلدیاتی نمائندے مکمل بااختیار ہیں اور اگر کوئی افسر یا ملازمین عوام کے منتخب نمائندوں کی راہ میں روڑے اٹکائے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

میاں اعجازعامر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے‘ اس وقت پورا شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوباہوا ہے اور صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے۔

انہوں نے کونسلرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے وارڈز میں مسائل کی نشاندہی کریں اور عوام سے ملاقاتیں کرکے مسائل معلوم کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر عوام کو صفائی کے معاملے میں ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی شہر کے تمام وارڈز کا دورہ کرکے مسائل معلوم کریں گے اور دستیاب وسائل کے اپنی بھرپور کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو دوبارہ شروع کریں گے
جس سے عوام کو شہر میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سردار عظیم سولنگی‘ کونسلرز راجہ سولنگی‘ عبدالوحید بھٹی‘ عمرحمید چوہدری‘ رانا محمدامجد‘ چوہدری محمدرفیق‘ چوہدری ظفریٰسین ودیگر بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button