حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن میں خود رکاوٹ ہے,عامر فاروق عباسی

رحیم یارخان:حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن میں خود رکاوٹ ہے جب تک حکومت سے معاملات طے نہیں ہوتے ہم رجسٹریشن نہیں کرائیں گے،
وفاق المدارس دینی مدارس کی آزادی وحریت پر کوئی سودا بازی نہیں کرے گی،وفاق المدارس نے حکومت کی تمام مراعات کوجوتے کی نوک پر رکھا

حکومت نے وفاق المدارس کی اجتماعیت کو ختم کرنے کے لئے 5نئے بورڈ بنائے اس کے باوجودبھی دینی مدارس کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے،

وفاق المدارس نے دینی مدارس کے معلمین کے لئے تدریب المعلمین کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورعلاقائی سطح پر بھی وفا ق المدارس کے دفاتر قائم کئے جائیں گے اورآئمہ مساجد کی تنظیم بھی بنائی جائے گی
ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس کے ضلعی مسؤل مولانا عامر فاروق عباسی کی زیر نگرانی میں جامعہ رحیمیہ ترتیل القرآن میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید،وفاق المدارس کے کوارڈینیٹر علامہ عبدالرؤف ربانی،جمعیت علماء اسلام (س)پاکستان کے مرکزی نائب امیرمفتی حبیب الرحمن درخواستی،ضلعی مسؤل مولانا عامر فارو ق عباسی،مولانا کلیم اللہ ودیگر علماء کرام نے کہا کہ ہر سال دینی مدارس کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے مسائل بنتے ہیں

بعض مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روک دیا جاتا ہے وفاق المدارس دینی مدارس کی آزادی اورخودمختاری کے لئے کام کر رہا ہے اوران دینی مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،

وفاق المدارس کی قیادت کی حکمت عملی کی وجہ سے آج تک ہمارا نصاب تعلیم دباؤ کے باوجود بھی تبدیل نہیں ہوا،علماء کرا م حکومت کی ناپاک کوششوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر کھڑی ہوئی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد و مدارس دنیا کے کونے کونے میں دین کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور مساجد و مدارس دنیا کی بقاء کا ذریعہ ہیں، مسلمانوں کو قرآن وسنت سے سے اپنا تعلق مظبوط بنانا ہو گا،

اسلام کا نظام ہی امن دے سکتا ہے،اسلام دشمن قوتیں اور ان کے آلہ کار مدارس کا کردار ختم کرنے کے درپے ہیں اور سازشوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،

اس وقت دینی مدارس و مساجد بیرونی طاقتوں کا ہدف بن چکے ہیں کیونکہ بیرونی طاقتیں سمجھتی ہیں کہ دین کے محافظ اور نظریاتی مسلمان صرف دینی مدارس و مساجد تیار کر رہے ہیں اس لئے مدارس کو نشانے پر رکھ کر سازشیں کی جارہی ہیں۔

کنونشن میں مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے مولانا قاضی عبدالرشید کو تحریری تجاویز پیش کیں،قبل ازیں شاعر اسلام حافظ ابوبکر مدنی نے حمدونعت اوردینی مدارس پر اپنا کلام پیش کیا کنونشن میں مولانا حبیب الرحمن تونسوی،مولانا غلام یٰسین،مولانا عمران فاروق عباسی،مولانا عبدالغنی طارق،قاری ظفر اقبال شریف،حافظ حسین احمد مدنی،مفتی عبدالطیف،قاری شاہد محمودرحیمی،قاری اظہر اقبال رحیمی،قاری عظیم بخش رحیمی،مفتی عبداللہ ہاشمی،مولانا عبدالغنی حقانی،مولانا غلام اکبر،مولانا شبیر بہلوی،میاں ظہوراحمدسمیت ضلع بھر کے دینی مدارس کے مہتمم حضرات نے شرکت کی آخرمیں اجتماعی دعا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کرائی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button