ڈپٹی کمشنررحیم یارخان مہتاب وسیم اظہرکاحکم بھی ہوامیں اڑادیے
رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسرڈسٹرکٹ کونسل اورمیونسپل کمیٹی رحیم یارخان مسٹراعجازنے کرپشن، لوٹ مارکی انتہاء کردی،
موصوف نے ڈپٹی کمشنررحیم یارخان مہتاب وسیم اظہرکاحکم بھی ہوامیں اڑادیا،
ہوس کی زدمیں مبتلااعجازنے گلف ویلی کمرشل سنٹراورگلف لینڈسب ڈویژن مذکورہ دونوں سکیموں کے نقشے منظورکروائے بغیرتعمیرات، فروخت اورڈویلپمنٹ کی کھلی چھٹی دے دی،
گلف ویلی کمرشل سنٹرمیں کھلے عام پلاٹوں کی خریداری کادھندہ عروج پرہے کمرشل سنٹرکے ذمہ واجبات 2کروڑ88لاکھ 76ہزارواجب الاداہیں لیکن ٹاؤن پلاننگ آفیسرکی ایماپرڈویلپرنے بغیرنقشہ منظوری کئی پلاٹ فروخت کردیے،
دفتربناکرپلاٹوں کے رنگ برنگ پمفلٹ چھاپ کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کرکروڑوں بٹورلیے، خزانہ سرکارکوکروڑوں روپے کاٹیکہ، کرپٹ ترین پلاننگ آفیسراعجازلاکھوں وصول کرکے آنکھیں بندکیے ہوئے ہے
جس کے بارے میں چیف آفیسرضلع کونسل، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان کے احکامات کوبھی ہوامیں اڑاتے ہوئے کمرشل سنٹرمیں بجلی کے کھمبے نصب کرنے کاکام بھی جاری ہے،
ڈپٹی کمشنرنے گزشتہ روزٹیلی فون پراعجازنامی ٹاؤن پلاننگ افسرکواحکامات جاری کئے کہ فوری طورپرموقع پرپہنچ کرتعمیراتی کام کوروکاجائے اوردفترکوسیل کیاجائے
لیکن منہ زورپلاننگ آفیسراعجازنے چمک کے آگے آنکھیں بندکرلیں جس کے بارے میں چیف آفیسرچوہدری شفیق کوآگاہ کیاگیاہے
لیکن چیف آفیسرکاکہناتھاکہ ڈپٹی کمشنرنے پلاننگ آفیسرکوحکم دیاہے کہ وہی کاروائی کرے گا، ٹاؤن پلاننگ آفیسراعجازکی کرپشن زبان زدعام ہے موصوف نے تقریبا96کنال پرواقع گلف ویلی لینڈسب ڈویژن کی چاردیواری، سڑکیں تعمیرکروادی ہیں
جس کے بارے میں نہ تومتعلقہ ادارے میں لینڈسب ڈویژن کی فائل جمع ہوئی ہے نہ کوئی فیس اداکی گئی ہے لیکن گلف ویلی لینڈسب ڈویژن میں بھی پلاٹوں کی فروخت جاری ہے
ٹاؤن پلاننگ آفیسراعجازکی کرپشن کے بارے میں ارباب اختیار، چیف آفیسر، ڈپٹی کمشنراورکمشنربہاولپورکی خاموشی معنی خیزہے
جملہ افسران کی خاموشی نے کئی سوال کھڑے کردیے ہیں گلف لینڈسب ڈویژن اورگلف کمرشل سنٹرمالکان کے بارے میں ٹاؤن پلاننگ آفیسرزکے ساتھ گٹھ جوڑاوران کی دیگرسکیموں میں کرپشن کے بارے میں کیاگل کھلائے گئے
خزانہ سرکارکوکتنانقصان پہنچایاگیاہے اس کرپشن میں کون کون ملوث ہے شہریوں کوچونکہ دینے والے انکشافات کی مکمل تفصیلات آئندہ شائع کی جائیں گی۔