پولیس نے 6 گینگز، 496 مجرمان اشتہاریوں سمیت مال مسروقہ برآمد کرلیا

رحیم یارخان: پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن 6 گینگز، 496 مجرمان اشتہاریوں سمیت 1046 ملزمان گرفتار 1 کروڑ، 94 لاکھ، 60 ہزار 450 روپے کا مال مسروقہ برآمد۔
rahim yar khan police districtبڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ضلع بھر میں عوام کی جان  و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے

گزشتہ ماہ اپریل کے دوران پولیس نے 6 خطرناک گینگز کے 25 اراکین کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین جرائم میں ملوث 496 مجرمان اشتہاریوں سمیت 1046 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے عوام کا لوٹا ہوا اور چوری شدہ 1 کروڑ، 94 لاکھ، 60 ہزار 450 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا، اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 37 کلو چرس، 1168 گرام ہیروئن، 11 چالو بھٹی شراب، 4093 لیٹر کشید شدہ شراب، 353 لیٹر کچی شراب، اور 1500 گرام بھنگ برآمد کی، ناجائز اسلحہ کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں میں 42 پستول و موزر، 12 کاربینز، 3 بندوقیں اور ایک ریوالور برآمد کیے،

اسی دوران پولیس نے 106 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش کر دیا تاکہ ان کے خلاف مقدمات کی شنوائی ہو کر فیصلے ہو سکیں۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت اور ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ہے،

تازہ ترین کامیاب کارروائیوں کے دوران تھانہ ائیر پورٹ کے سب انسپکٹر صدام حسین دگڑوچہ نے چیکنگ کے دوران ٹبی لاڑاں کے علاقہ سے پستول بارہ بور اور 3 کارتوس برآمد ہونے پر ملزم صدیق کو گرفتار کیا،

تھانہ آب حیات کے سب انسپکٹر منیر احمد نے زیر تفتیش ملزم جاوید کی نشاندہی پر چک 55 سے ایک پستول بارہ بور اور ایک کارتوس برآمد کر لیا، تھانہ اقبال آباد کے اے ایس آئی غلام سرور نے تاج پور سے 28 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم مجید احمد کو گرفتار کر لیا،

ماڈل پولیس اسٹیشن اقبال آباد کے سب انسپکٹر راؤ سعید احمد خان نے مرتضی آباد سے مخبر کی اطلاع پر ملزم عرفان علی کو 25 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کیا،

تھانہ منٹھار کے اے ایس آئی محمد اشرف نے چک 159 میں کی جانے والی کامیاب کارروائی میں ملزم عباس کو 25 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کیا،

تھانہ سٹی صادق آباد کے اے ایس آئی محمد عارف نے جمالدین والی پکی پلی سے ملزم عمران کو 340 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا

اسی طرح تھانہ سہجہ کے سب انسپکٹر شکیل احمد نے موضع موسی میں مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس چوکی الہ آباد کے انچارج سب انسپکٹر ظہور احمد کار سرکار کے سلسلہ میں موضع واحد بخش موجود تھے کہ وہاں پر منیر احمد کھوکھر زخمی حالت میں ملا

جس نے درخواست پیش کرتے ہوئے بیان کیا کہ ملزمان جمشید وغیرہ نے اسے فصل کو پانی لگانے کے دوران اسے سوٹیوں سے پیٹنا شروع کر دیا اور باندھ کر اسے مبحوس بنا لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اسے دوران کچھ لوگوں نے موقع پر آکر اس کے شو واویلہ پر رہائی دلائی اور جان بخشی کروائی

جس پر سب انسپکٹر ظہور احمد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست تھانہ پر بھجوائی بعد از اندراج مقدمہ دو مرکزی ملزمان امجد وغیرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button