ریجنل الیکشن کمشنر کا ووٹر لسٹوں کی تصدیقی عمل کی مانیٹرنگ کے لئے رحیم یار خان کا دورہ

رحیم یار خان :میاں محمد شاہد ریجنل الیکشن کمشنر بہاولپور ڈویژن کا جاری ووٹر لسٹوں کی گھر گھر تصدیقی عمل کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع رحیم یار خان کا دورہ،ضلعی الیکشن کمشنروحید فیروز نے جاری مہم بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر رحیم یار خان کے اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، سپروائزرز اور تصدیقی عملہ بھی موجود تھا۔
ریجنل الیکشن کمشنربہاولپور ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع میں جاری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیقی عمل کی کارروائی کر رہا ہے تاکہ ووٹر لسٹوں کو شفاف بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل کا باقاعدہ آغاز 7 نومبر2021 سے کیا گیا ہے اور یہ کارروائی 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے

 51اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، 402 سپروائزرز اور 1127 تصدیق کنندگان کی باضابطہ ٹریننگ ضلع بھر کی چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں کروا دی ہے۔اس کے علاوہ گھر گھر وزٹ کے دوران پیش آنے والے مسائل کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور تمام سٹاف کو الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات اور کو سامنے رکھتے ہوئے خاطر خواہ رہنمائی بھی فرمائی۔

اس کے علاوہ گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران کئے گئے کام کو بھی چیک کیا گیا  اور اس کام کو دیکھ کر تسلی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نیتصدیقی عملہ کی جانب سے کئے جانے والے مختلف سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔

انہوں نے خانپور تحصیل اور لیاقت پور تحصیل کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں بھی کام کو تسلی بخش پایا۔انہوں نے ضلعی الیکشن کمشنر کی قیادت میں ووٹ کی درستگی کے حوالہ سے جاری اقدامات کی بھی تعریف کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button