شوہر نے سابقہ سالے کی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
رحیم یارخان : بیوی کو طلاق دلوانے کی رنجش پر شوہر نے سابقہ سالے کی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا‘ مقتولہ کے شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔
فاضل پور کے رہائشی عبدالغفور نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس نے اپنی ہمشیرہ ملوک بی بی کی شادی 19 سال قبل عبدلمالک سے کی جس میں سے 3 بچے پیدا ہوئے جو حیات ہیں‘
شادی کے کچھ سالوں بعد عبدالمالک نے میری ہمشیرہ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس پر میری ہمشیرہ نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عبدلمالک کو 2 سال کی سزا ہوئی‘
سزا پوری کرنے کے بعد خاندان کے وڈیروں نے صلح کرو دی لیکن عبدلمالک نے میری ہمشیرہ کو طلاق دے دی اور دھمکی دی کے وہ میری بیوی ارشاد بی بی کو جان سے مار دے گا اس کی وجہ سے میرا گھر نہیں بسا اور طلاقِ ہوئی۔
گزشتہ روز میری بیوی ارشاد بی بی کھیت سے گھاس نکال رہی تھی اور میں نہر کنارے موجود تھا‘ اسی دوران ملزم عبدالمالک ہاتھ میں کلہاڑی لے کر وہاں آگیا اور میرے وہاں پہنچنے سے قبل ہی اس نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے میری بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔
اطلاع پا کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی‘ شوہر کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔