چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری چیمبر کمپلیکس میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

رحیم یار خان :چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری چیمبر کمپلیکس میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدررحیم یارخان چیمبر آف کامرس خواجہ بشیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلا س کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو ا۔ صدر خواجہ بشیر احمد نے اجلاس میں آنے والی تمام ایگزیکٹو ممبران کو خوش آمدید کہا۔

اجلاس میں سابقہ اجلاس 02جون 2021 کی متفقہ رائے سے توثیق کر دی گئی۔ اجلاس میں 03جون تا 10جولائی تک چیمبر فیملی کا حصہ بننے والے ممبران کی بھی منظوری دے دی گئی جس میں 132ایسوسی ایٹ کلاس، 16کارپوریٹ کلاس چیمبر فیملی کا حصہ بنے ہیں۔
صدر چیمبر خواجہ بشیر احمد نے ریکارڈ ممبر شپ کروانے پر ایگزیکٹو ممبران کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوششوں سے ریکارڈ ممبرز چیمبر فیملی کا حصہ بنے۔ رحیم یار خان چیمبر کے ممبران کی تعدادتقریباََ 2418 ہو چکی ہے۔

ممبر فرم کی ساخت میں تبدیلی کی دوخواستوں کو بھی منظور کر لیاگیا۔رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن برائے سال 2020-2021 میں نو منتخب ایگزیکٹو ممبران (کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس) میں سے ایک ایک ممبر جو کہ 30ستمبر2021 تک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رہیں گے جس کا قرعہ اندازی کے ذریعے قرعہ نکالا گیا

جس میں ایسوسی ایٹ کلا س سے چوہدری محمد عظمان اصغراور کارپوریٹ کلاس سے چوہدری وسیم شہزاد کا قرعہ نکلا،یہ دونوں ایگزیکٹوممبران 30ستمبر2021 کو ایک سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن شیڈول 2021-2022 کی بھی منظوری دے دی گی۔ الیکشن شیڈول کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی بھی تشکیل ومنظوری دے دی گی

جس کے مطابق محمد ادریس بابر چیف الیکشن کمیشن جبکہ حافظ راجہ اسد نسیم اور مینب فاروق کمبوہ ممبر الیکشن کمیشن بلمقابلہ منتخب ہوئے اور ضروری کاروائی مکمل ہونے کے بعد 12جولائی الیکشن شیڈول ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر اجلاس میں چوہدری خلیل احمد سینئر نائب صدر،چوہدری اعظم شبیر نائب صدر،چوہدری محمد شفیق سابق صدر وممبر ایگزیکٹو کمیٹی،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد عارف چوہدری،عاطف رحیم،چوہدری مقصود احمد،چوہدری محمد اشرف،حافظ عمر فاروق،عمران شفیق،محمد عظمان اصغر،محمد شہذیب،شفیق الرحمن،شاہد مشتاق،شاہد رسول،وقاص اکرم،وقاص ماجد،ریاض الرحمن،محترمہ مسز تسنیم کوثر اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button