رحیم یارخان میں اجتماعی شادیوں کی رنگا رنگ تقریب
رحیم یار خان :نجی ویلفیئر تنظیم کے زیراہتمام آٹھواں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں 70مستحق بچیاں اپنے پیاگھر سدھاریں گی ان سب کو شرکا کی جانب سے مبارکباد دی گئی

تقریب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ر) ظفراقبال، ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداور ڈی پی او اسدسرفراز خان نے شرکت کی

تقریب میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ تمام صاحب استطاعت افرادکوایسی نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے‘
تقریب میں 70بچیوں کی آنے والی بارات کے مہمانوں کوپرتکلف ظہرانے کے ساتھ ساتھ سامان جہیزحوالے کیاگیااورشایان شان طریقے سے رخصتی کی گئی

تقریب کے اختتام پرملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔
قبل ازیں وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق،چوہدری تنویر، چوہدری طاہر، چوہدری حفیظ، چوہدری وسیم شفیق ودیگرنے مہمانوں کورخصت کیا۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید، ڈی پی او اسدسرفراز خان، چوہدری نعیم شفیق ودیگر دولہوں کو گھڑیاں پہنائی۔