رحیم یارخان:کھانا بنانے پر ساس بہومیں جھگڑا‘ساس لہولہان
رحیم یارخان:کھانا بنانے پر ساس بہومیں جھگڑا‘ بہو نے کلہاڑی کے وار کرکے ساس کو لہولہان کردیا‘ تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘
موضع احمدآباد مڈکالوکی رہائشی سعدیہ بی بی کاکھانابنانے پراپنی ساس لعلومائی سے جھگڑا ہوگیاجس پر طیش میں آکربہوسعدیہ نے گھرمیں پڑی ہوئی کلہاڑی سے ساس لعلومائی کے سر پرپے درپے وارکرکے اسے شدیدزخمی کردیااوراپنے میکے پہنچ گئی‘
بعدازاں کلہاڑی کے پے در پے وارلگنے سے شدیدزخمی ہونے والی ساس لعلو مائی کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔