پیپلز پارٹی لانگ مارچ دو مارچ کو کوٹ سبزل میں پنجاب میں داخل ہوگا ۔
رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود منعقد ہوا یہ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ۔
لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا اور سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتا ہوا دو مارچ کو کوٹ سبزل میں پنجاب میں داخل ہوگا ۔
یہ اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عامر شہباز کے دفتر جالندھر سیڈ کارپوریشن چوک بہادر پور میں منعقد کیا گیا
اجلاس میں ممبر سینٹر کمیٹی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سابق ایم پی اے مخدوم ارتضیٰ ہاشمی ،ایم این اے مخدوم مرتضی محمود ،ایم پی اے مخدوم عثمان محمود ۰، مخدوم سید علی محمود ،ٹکٹ ہولڈر میاں عامر شہبازڈویژنل صدر انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشید ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر ،ایم پی اے رئیس نبیل ،ایم پی اے سردارممتاز علی خان جانگ
ایم پی اے سردار غضنفر علی خان لنگا ،سٹی صدر رحیم یار خان راجہ سولنگی ،سابق ایم پی اے قاضی احمد س ،ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید حسن رضا ،ٹکٹ ہولڈر سٹی صدر خانپور رئیس سہیل واحد،خان پور سے ٹکٹ ہولڈر سید حسین بادشاہ ،جام ہاشم گھلیجہ، چیف کوآرڈینیٹر مخدوم سید احمد محمود جام مختار، انجم خان گوپانگ نمایندہ سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ نے شرکت کی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے دو مارچ بروز بدھ سہ پہر تین بجے چیئرمین بلاول بھٹو کا کوٹ سبزل سے استقبال کیا جائے گا ۔
ایم این اے مخدوم مرتضی محمود ،سردار ممتاز علی خان چانگ ،اور سردار رئیس نبیل احمد،ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ،ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری جہانزیب رشید ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر صوبائی نائب صدر رانا طارق تاج چوک صادق آباد سے ایک بڑے جلوس میں انہیں چوک بہادر پور لائینگے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو دو مارچ شام پانچ بجے چوک بہادر پور میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔چیئرمین بلاول بھٹو کا رات میاں عامر شہباز صاحب کے گھر پہ قیام ہوگا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ آنے والے لانگ مارچ میں شریک 50000 شرکاءکی رات قیام کے لئے،انڈسٹریل اسٹیٹ رحیم یار خان کے سامنے لانگ مارچ سٹی قائم کیا جا رہا ہے ۔

اس لانگ مارچ سٹی میں پورے سندھ سے شامل ہونے والے شرکاء رات قیام کریں گے ۔عوامی مارچ کے لیے قائم کی گئی یہ خیمہ بستی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک انوکھا باب ہوگا ۔
بہادر پور میں چیئرمین کے خطاب کے لیے پلیٹ فارم کے علاوہ قومی مقامی اور ریجنل صحافیوں کے لئے ایک علیحدہ پلیٹ فارم قائم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ سکون سے جلسے کی کوریج کر سکیں ۔
بہادر پور میں چیئرمین کے خطاب کے لیے پلیٹ فارم کے علاوہ قومی مقامی اور ریجنل صحافیوں کے لئے ایک علیحدہ پلیٹ فارم قائم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ سکون سے جلسے کی کوریج کر سکیں ۔
جلسہ گاہ میں روشنی اور پانی کا وافر انتظام کیا جائے گا اور جلسہ گاہ میں مقامی فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور شعراء اپنے کلام سے نوازیں گے ۔
اجلاس میں رحمان ملک ۔سید حامد گیلانی،اور خواجہ اصغرکوریجہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں سردار اظہر خان لغاری اور سردار ممتاز علی خان جانگ کیجلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی
اجلاس میں رحمان ملک ۔سید حامد گیلانی،اور خواجہ اصغرکوریجہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں سردار اظہر خان لغاری اور سردار ممتاز علی خان جانگ کیجلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی