الیکشن بورڈ کا فیصلہ غیر آئینی قرار ،الیکشن کروانے کا حکم
رحیم یارخان:ہائیکورٹ بہاولپور ڈبل بنچ نے میاں فیض الحسن ایڈوکیٹ کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے صدارت کا الیکشن کروانے کا حکم دیا ھے،
الیکشن بورڈ کا فیصلہ غیر آئینی قرار، سردار عبدالباسط خان بلوچ اور میاں فیض الحسن کے درمیان 24 فروری کو صدارت کا مقابلہ ہوگا،
بہاولپور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سردار عبدالباسط خان بلوچ جو کہ صدر ہائی کورٹ بار ہیں اور ممبرپنجاب بار کونسل بھی ہیں دوسری بار سالانہ الیکشن 2024.25 میں حصہ لے رہے تھے ان کے مقابلے میں میاں فیض الحسن ایڈوکیٹ جو کہ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی رہ چکے ہیں نے اپنے کاغذات جمع کروائے جو کہ الیکشن بورڈ نے سکروٹنی کے دوران ایک وکیل کی جانب سے اعتراض کی درخواست پر کاغذات مسترد کردئیے
الیکشن بورڈ کے فیصلے کو میاں فیض الحسن ایڈوکیٹ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جس پر فاضل جسٹس نے بھی ان کی درخواست خارج کردی بعد ازاں میاں فیض الحسن ایڈوکیٹ نے ہائیکورٹ بہاولپور ڈبل بینچ میں نظر ثانی کی پیٹیشن دائر کی
جس پر فاضل جسٹس نے میاں فیض الحسن ایڈوکیٹ کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے صدارت کا الیکشن کروانے کا حکم دیا ھے،الیکشن بورڈ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا اور اب 24 جنوری کو دونوں امیدوران کے درمیان مقابلہ ہوگا
تاہم سردار عبد الباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ سپریم کی پوزیشن مضبوط ہونے کی وجہ سے ان کی کامیابی کے امکان زیادہ ہیں
ذرائع کے مطابق سردار عبدالباسط خان بلوچ ڈبل بینچ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اگر سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے فیصلہ کے خلاف آڈر دیا تو سردار عبد الباسط خان بلوچ بلا مقابلہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔